پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

گرم چائے پینا صحت کے لئے نقصان دہ ہے، تحقیق

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی ماہرین گرم چائے کو انسانی صحت کیلئے نقصاندہ قرار دیا ہے۔

لندن یونیورسٹی اور برٹس سائنس کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ تحقیق کے حوالے ماہرین کا کہنا ہے کہ چائے کے کپ سے نکلنے والا دھواں انسانی صحت کے لیے بے حد نقصان دہ ہے، اس سے نکسیر پھٹ سکتی ہے اور خون کا اخراج ہوسکتا ہے۔

ta

ان کا کہنا تھا کہ اگر گرم چائے پینے سے کسی کی ناک سے خون بہنے لگے تو اسکو 24 گھنٹے تک چائے نہیں پینی چاہئے تاکہ خون کی شریانے صحیح طور پر کام کرسکیں۔

tea1

ماہرین کہنا ہے کہ چائے سمیت دیگر گرم مشروبات کو گرم گرم پینے سے گریز کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ایران میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ ثابت ہوا تھا کہ گرم مشروبات پینے والوں کو گلے سے معدے تک کی نلی کا کینسر کا خطرہ ہوتا ہے۔

t

 

دوسری جانب 2012 میں یونیورسٹی آف گلیسگو میں ایک تحقیق سے یہ پتہ چلا تھا کہ کہ جو لوگ زیادہ چائے پیتے ہے، ان میں غدود کے کینسر ہونے کا خدشہ 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں