اشتہار

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ،مشاورت شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کردی گئی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز اظہر فاروق کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں سول اور عسکری قیادت شریک تھی ان میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، وزیرِ خزانہ اسحٰق ڈار، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی، لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی آئی سی آئی، مشیر خارجہ طارق فاطمی، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ اور دیگر شامل تھے۔


یہ پڑھیں: فوجی عدالتوں‌ کی مدت پوری، سماعت کا اختیار ختم


فوجی عدالتوں کی مدت ہونے پر شرکا نے فیصلہ کیا ہےکہ ان عدالتوں کی مدت میں توسیع کی جائے، بتایا گیا کہ اس حوالے سے باضابطہ طور پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کردی گئی ہے، آئین میں ترمیم اور قانونی سازی کی جائے گی تاکہ فوجی عدالتیں جلد از جلد فعال ہوکر دہشت گردی کے خلاف مقدمات کی سماع شروع کرسکیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں کی معیاد ختم، آئی ایس پی آر کی تصدیق

شرکا نے اس بات سے اتفاق کیا کہ انتہا پسندی و دہشت گردی کے خاتمے میں فوجی عدالتوں نے اہم کردار ادا کیا،حکومت کی دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف پالیسی اور آپریشن ضرب عضب قابل اطمینان اقدامات ہیں۔

اینکر کے ایک سوال پر نمائندے نے بتایا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوگا بلکہ قانون سازی کے ذریعے آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی، امکان ہے کہ حکومت جلد پارلیمنٹ میں قانون سازی کے لیے اقدامات کرے گی اور بقیہ جماعتوں کو بھی آئن بورڈ لے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آئین میں ترمیم ہوگی جس کے بعد پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہو گی تاہم سیاسی جماعتیں اس حوالے سے پہلے ہی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ فوجی عدالتوں کی جانب سے سال 2016ء میں 161 دہشت گردوں کو سزائے موت اور 113 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، 12 دہشت گردوں کو گزشتہ سال پھانسی دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں