پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

کھاد پر دی گئی سبسڈی ختم، بوری مہنگی ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے کھاد پر دی گئی سبسڈی ختم کردی، جس سے کھاد کی فی بوری قیمت میں 500 تا ایک ہزار روپے اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے سینئر صحافی اسد کھرل نے بتایاکہ وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے 9 جنوری کو نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مالی سال 2016-17 کے لیے کسانوں کو یوریا اور ڈی اے پی اور دیگر کھاد میں دی گئی سبسڈی ختم کردی گئی ہے۔

سبسڈی کے اس خاتمے کے بعد ڈی اے پی اور یوریا کھاد کی فی بوری قیمت میں 500 تا 1000 ہزار روپے کا اضافہ ہوجائے گا۔

اسد کھرل نے کہا کہ بیج، ڈیزل اور بجلی پہلی ہی مہنگی ہے جس کی وجہ سے زمینداروں کی پیداواری لاگت پہلے ہی بہت زیادہ ہے اور ان کا برا حال ہے، اب کھاد مہنگی ہونے سے زمینداروں پر مزید بوجھ پڑے گا اور زمیں داروں کی مشکلات میں کمی آنے کے بجائے مزید اضافہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں