جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بیونس آئرس : اسٹار فٹبالر میسی کا مجسمہ ٹوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیونس آئرس : اسٹار فٹبالر میسی کے مجسمے کا آدھا دھڑ غائب ہوگیا۔

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر میسی کے ستارے ان دنوں گردش میں دکھائی دیتے ہیں، پہلے ان کی ٹیم نے کوپا کپ کے فائنل میں شکست کھائی ، پھر ان کے ہم عصر فٹبالر کرسٹیانو رنالڈو گولڈن بوٹ کا ایوارڈ لے اڑے اور اب بیونس آئرس میں لگے ان کے مجسمہ سے آدھا دھڑ غائب ہوگیا۔

messi12

 

پولیس کے مطابق اس واقعہ میں شرپسند عناصر ملوث ہیں یا نہیں فی الحال یہ تعین نہیں ہو سکا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس ارجنٹائن کے دا رالحکومت بیونس آئرس میں اسٹار فٹبالر لائنل میسی کے مجسمے کی رونمائی کی گئی تھی، مجسمے کی رونمائی بیونس آئرس کے میئر نے کی تھی۔

statue

واضح رہے کہ میسی کی قیادت میں صرف گزشتہ دو سال کے دوران ارجنٹینا ورلڈ کپ سمیت تین بڑے ٹورنامنٹ کے فائنلز میں شکست کھا چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں