اشتہار

فرمانِ رسول ﷺ: جب نئے شہر جاؤ ‘ سب سے پہلے پیاز کھاؤ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رسول اللہ ﷺکا فرمان ہے کہ جب کبھی کسی  نئے شہر یا ملک میں جاؤ تو وہاں کی سب سے پہلے پیاز کھاؤ‘ اے آر وائی نیوز کے ’دی مارننگ شو‘ میں اسی لیے آج پیازکے فوائد بتائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما میں بیماری سے بچاؤ کے لئے حکیم آغا عبد الجبارنے دلچسپ ٹوکے بتائے. انہوں نے بتایا کہ کس طرح پیاز کے استعمال سے سر کے درد سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکیم اجمل خان کے پاس ایک شخص آیا جس کے سر میں شدیدآدھے سر کا درد ہوتا تھا. انہوں نے کہا کہ دل چسپ بات یہ ہے کہ جب وہ اپنی ناک کو ایک جانب سے بند کرتا تو درد ہونا بند ہوجاتا اورجب وہ ہاتھ ہٹاتا تھا تو پھر شدید تکلیف میں مبتلا ہوجاتا تھا. وہ انتہائی اذیت کا شکار تھا اور علاج کروا کروا کے تھک گیا تھا۔

- Advertisement -

لہذا تنگ آ کراُس نے حکیم صاحب سے رجوع کیا.حکیم صاحب نے اُس شخص کے حوالے بہت ساری پیاز کردی اور کہا کہ ایک کمرے میں بیٹھ کر اسے کاٹو. اس شخص نے ایسا ہی کیا. آدھا گھنٹے بعد حکیم صاحب کمرے میں آئے.اوراُس کی ناک میں ایک آلے کی مدد سے ایک لمبا سا بال نکل کر کہا ، جاو تم ٹھیک ہو گئے ہو۔

اس نے پوچھا یہ کیا تھا، حکیم صاحب نے کہا یہ وہ بال تھا ، جس کی وجہ سے تمھارے سر میں درد ہوتا تھا. جب تم سانس لیتے تھے تو ہوا کے باعث یہ بال ہلتا تھا اور تمھارے سر درد کے درد کاسبب بنتا تھا اور جب تم ناک بند کرتے تھے تو یہ ہلنا بند کردیتا تھا اور تم سکون میں آجاتے تھے۔

انہوں نے پیاز کا دوسرا قائدہ بتاتے ہوئے کہا کہ پیاز کے ذریعے سے گرمی سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے. ان کا کہنا تھا کہ پیاز لو سے بچاتی ہے. حکیم آغا عبد الجبار نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ گرمیوں کے دنوں میں گھر سے نکالتےہوئے پیاز کو اپنے پاس رکھیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ جو لوگ کمپوٹر اورآئی فون کا استعمال کرتے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ روزانہ دو پیاز کاٹا کریں . یہ عمل آنکھوں کے لئے بے حد مفید ہے۔

ڈاکٹرحمیرا ناز نے پیاز کے فوائد بیان کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ﷺا فرمان ہے کہ جب ایک شہر سے دوسرےشہر یا ملک جاؤ تو وہاں کی پیاز ضرور کھاؤ. جس کی وجہ سے تم بہت ساری بیماریوں سے محفوظ رہو گے. ان کا کہنا تھا کہ پیاز دل ، پھپڑوں ، دمے ، پیٹ کے امراض سمیت دیگر تکلیفوں سے بچاتی ہے. اس کے علاوہ بالوں کو لمبا اور گھنا کرنے کے لئے بھی پیاز بے حد مفید ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں