گوادر: چین سے خریدے گئے دو گن شپ جہاز پاکستان نیوی کے بیڑے میں شامل ہوگئے، وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی کہتے ہیں کہ پاک بحریہ اپنی عسکری قوت اور جدید آلات کی وجہ سے ناقابل شکست ہوچکی، بلوچستان سے ہمارا بہت پرانا رشتہ ہے، بلوچ نوجوانوں کو پاکستان نیوی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق چین کی خریدے گئے پاکستان نیوی کے دو گن شپ جہاز گوادر پہنچنے گئے، بسول اور ہنگول نامی یہ دونوں گن شپ جہاز باقاعدہ پاکستان نیوی کے فلیٹ میں شامل ہوگئے۔
اس ضمن میں گوادر پورٹ پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک نیوی کے وائس ایڈ مرل عارف اللہ حسینی نے شرکت کی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف اللہ حسینی نے کہا کہ پاکستان نیوی اپنی عسکری قوت اور جدید آلات کی وجہ سے ناقابل شکست ہوچکی، میرین سیکورٹی ساحلوں کی حفاظت کے لیے ہر وقت چوکس ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی اور بلوچستان کا آپس میں بہت پرانا رشتہ ہے، اسی رشتے کی وجہ سے نیوی کے دونوں گن شپس کے نام بلوچی میں رکھے گئے ہیں. انھوں نے کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو پاک نیوی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں ۔