جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے اپنی یونین کی بات مانی، شہریار خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو لانے کی مخلص کوشش کی مگر اُن کے کھلاڑیوں نے یونین کی بات مانی، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونے سے کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے ویسٹ انڈین ٹیم کے دروہ پاکستان سے انکار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے پاکستان نہ آنے کی زبانی اطلاع دے دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پاکستان لانے کے لیے مخلص کوشش کی مگر وہاں کے کھلاڑیوں کی یونین نے پاکستان آنے سے روک دیا جس کے بعد کرکٹ بورڈ نے بھی ہمیں آگاہ کردیا۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ٹیمیں پاکستان میں اپنے سفارتخانوں کی رپورٹ پر انحصار کرتی ہیں، پاکستان ٹاسک ٹیم کے چیئرمین جائلز کلارک 28 جنوری کو پاکستان آرہے ہیں انہیں پاکستان میں حالات کی بہتری کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں