کراچی : کرکٹ کی دنیا میں چوکوں،چھکوں کے بادشاہ کے نام سے پہچانے جانے والے آل راؤنڈرکرس گیل کو کیا آپ نے اردو بولتے دیکھا ہے؟اگر نہیں تو اب دیکھ لیں۔
تفصیلات کےمطابق ویسٹ انڈیزکےمایہ نازآل راؤنڈر کرس گیل کے انداز ہی نرالے ہیں۔کرکٹ کا کھیل ہو یا ان کی ذاتی زندگی،وہ ہمیشہ کچھ نیا کرکے اپنے مداحوں کو چونکا دیتے ہیں۔
باؤلرز کے لیے خوف کی علامت سمجھے جانے والے آل راؤنڈرگرس گیل نے اے آر وائی نیوز کے اینکر وسیم بادامی سے اردو زبان میں گفتگوکرکےمداحوں کو حیران کردیا۔
کرس گیل کی اردو سننے کےلیےویڈیو کے لنک پرکلک کریں
ویسٹ انڈیزکےاسٹار آل راؤنڈر کرس گیل اگلےماہ دبئی میں ہونے والی پاکستان سپرلیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
واضح رہےکہ اس سے قبل گزشتہ ماہ دسمبر میں کرسمس کے موقع پرسوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر اپ لوڈ کی تھی جس میں وہ انہوں نےداڑھی اور مونچھیں رکھی ہوئی ہیں۔