کراچی : جنید جمشید شہید کے بیٹے نے اپنے والد کی مشہور زمانہ نعت پڑھ کر ان کی یاد تازہ کردی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق حویلیاں طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے ملک کے معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کے صاحبزادے بدر جنید نے ایک چیریٹی شو کی تقریب میں اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مشہور زمانہ نعت میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے پڑھ کر شرکاء کے دلوں میں ان کی یاد تازہ کردی۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی اس ویڈیو کو ایک لاکھ سے زائد افراد نے پسند کیا، تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے بدرجنید کا کہنا تھا کہ پہلی بار کسی چیریٹی شو میں اپنے ابا کے بغیر آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف میرے یا میرے گھر والوں کیلئے ہی نہیں بلکہ ان کے تمام چاہنے والوں کیلئے دکھ کی بات ہے کہ وہ آج ہم میں موجود نہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ابا نے جس طرح سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ہم سب اس کو آگے لے کر چلیں گے۔
شہید جنید جمشید کی نعت ان کی مسحور کن آواز میں قارئین کی نذر ۔۔۔ !!
Mera Ghaflat Mein Dooba Dil Badal De by Junaid… by arydigitalofficial