چارسدہ: باچا خان یونیورسٹی میں شہیدا طلباء کی برسی کے موقع پر طالبعلم نے شہیداوں کو سلام پیش کیا گیا، جامعہ میں شہداء کی یادگار تعمیرکی گئی ہے. اس موقع پرشہید طالب علموں کے دوستوں کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ہم جماعت بہت یاد آتے ہیں.
تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل آج ہی کےدن، باچا خان یونیورسٹی میں مشاعرے کا انعقاد کیاگیاتھا. جس کے آغازسے قبل ہی دہشتگردوں نے حملہ کرکے نہتے طلبا و اساتذہ پرگولیوں کی بوچھاڑکردی تھی.
آج بزدلانہ حملے میں شہیدہونے والے طلبا،اساتذہ اوردیگر افراد کی پہلی برسی منائی گئی، شہید طالب علموں کو کبھی نہ فراموش کرنے کے لئے جامعہ میں یادگارشہداء تعمیر کیاگیا ہے۔ جہاں طالب علموں نے خراج تحسین پیش کیا، شہیدوں کی برسی میں والدین سمیت طالب علموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی.
شہدا کی برسی کے موقع پریونیورسٹی میں شہید طلباء کی تصاویر آویزاں کی گئیں،اس موقع پر طلبا نے اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے دوست بہت یاد آتے ہیں، ہم انہیں کبھی نہیں بھولیں گے ، وہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، ہم ان کی شہادت کوسلام عقیقدت پیش کرتے ہیں، جامعہ میں نئے آنے والے طالبعلم بھی شہداء کو سلام پیش کرتے نظر آئے.
یہاں پڑھیں:باچا خان یونی ورسٹی حملہ: پروفیسرسمیت 20 شہید، 4 دہشت گرد ہلاک
یاد رہے باچاخان یونیورسٹی پرہونے والے دہشت گرد حملے میں بائیس افراد شہید اوراکتالیس زخمی ہوئےتھے.