پشاور: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے دہشت گردوں کو کیفرکردارتک پہنچائیں گے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مستقل مزاجی، ہمت اور حوصلے کے زریعے کامیابی یقینی ہے‘ آرمی چیف نے پارہ چنار میں آرمی پبلک اسکول کے قیام کا اعلان بھی کیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے آج پارا چنارکا دورہ کیا، انہوں نے اسپتال میں موجود زخمیوں کی عیادت کی اور دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
#COAS visit to Parachinar. pic.twitter.com/CU0h0s3TJc
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 22, 2017
اسی سے متعلق : پاراچناردھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی
اس موقع پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نےآرمی چیف کو علاقے کی مجموعی صورت حال سے آگاہ کیا اور آرمی چیف کو امدادی کارروائیوں اور دہشت گردوں کی سرکوبی اور دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف قبائلی عمائدین سے ملاقات کی ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا دہشتگردی کےخاتمےکیلئےسیکیورٹی ادارےکام کررہےہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذہب ،صوبائیت‘ زبان اورفرقےسےبالا سب پاکستانی ہیں دہشت گردی کے خلاف قبائلیوں کےتعاون سے کامیابیاں مل رہی ہیں ۔
آرمی چیف نے اس موقع پر پاراچنار کے طلبہ کے لیے آرمی پبلک اسکول کےقیام کااعلان بھی کیا۔
یاد رہے گزشتہ روز پاراچنار کے بازار میں دھماکے سے 26 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔