پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ذاتی زندگی کاروباری مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں، مومنہ مستحسن

اشتہار

حیرت انگیز

کوک اسٹوڈیو کے آفرین آفرین گانے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی مومنہ مستحسن نے اپنی منگنی ختم ہونے سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس قسم کی کوئی بات ہوگی تو آپ کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر مومنہ مستحسن نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُن کا غصہ بھی جھلک رہا ہے، مومنہ نے منگنی ختم ہونے سے متعلق شائع ہونے والی خبر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میری بھی ذاتی ذندگی ہے جس کو جینے کا مجھے بھی مکمل اختیار حاصل ہے کیونکہ میں بھی آپ کی طرح کی انسان ہوں۔

momina-post-1

مومنہ کا کہنا ہے کہ کسی کی زندگی سے متعلق اپنے ذرائع استعمال نہ کریں اور غلط خبریں پھیلانے سے گریز کریں، ہر شخص کی ذاتی زندگی ہے کسی شخص کی بھی نجی زندگی پر خیالی خبر بنانے سے قبل تصدیق کریں۔

momina-post-4

گلوکارہ کا کہنا ہے کہ نام نہاد نیوز ویب سائٹس پر بے بنیاد اسٹوریز اور آرٹیکلز شائع ہونا اور انہیں پھیلانا اچھا عمل نہیں، برائے مہربانی اپنے کاروباری فائدے کے لیے کسی کی ذاتیات پر کیچڑ نہ اچھالیں۔

momina-post-2

یاد رہے گزشتہ روز سماجی رابطے پر مومنہ کی منگنی ختم ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں، جس پر اُن کے مداحوں کی جانب سے ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ مومنہ کی منگی گزشتہ سال ستمبر میں علی نقوی نامی پاکستانی نژاد امریکی بینکر سے قرار پائی تھی۔ یہ بھی یاد رہے مومنہ نے اپنی منگنی کی افواہوں کو مسترد کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں