ملتان : وزیراعظم نوازشریف نےمیٹروبس منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے ملتان کی تاریخ کے میگا پراجیکٹ میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کردیا ، اس موقع پر گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ اور دیگر شخصیات بھی موجود ہیں۔
تاریخی منصوبے پر اٹھائیس ارب اٹھاسی کروڑ لاگت آئی، میٹروبس منصوبے سے 25لاکھ افراد مستفید ہوں گے، منصوبےمیں 14فلائی اوورز،7زمینی اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، میٹرو بس کے پورے روٹ کا کرایہ 20روپے ہوگا۔
روٹ پر 4لاکھ پودے اور 4500درخت لگائے گئے ہیں، 18 کلومیٹر ٹریک پر 6 بڑے کاروباری مراکز اور 25 تعلیمی ادارے ہیں۔
زکریایونیورسٹی میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں پندرہ سو مہمانوں سمیت غیر ملکی سفیر،وزراء اور ارکان اسمبلی بھی شریک ہیں، سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے پینتالیس ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔
لاہور اور اسلام آباد، راولپنڈی کے بعد ملتان کے شہری بھی میٹرو بس سے سفر کریں گے، میٹرو بس کے لئے ملتان کے مختلف مقامات پر اکیس اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جہاں سے میٹرو میں سوار ہو کر شہری ساڑھے اٹھارہ کلو میٹر روٹ پرسفر کر سکیں گے۔
میگا پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں پینتیس بسیں چلائی جائیں گی، میٹروبس سے روزانہ95 ہزارافراد سفر کرسکیں گے۔