اشتہار

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی سربراہی، آخری 3ناموں میں ثانیہ نشتر شامل

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : عالمی ادارہ برائے صحت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی سربراہی کے لیے فائنل کیے گئے آخری تین امیدواروں میں پاکستانی ڈاکٹر ثانیہ نشتر شامل ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایک سو چورانوے رکن ممالک کے درمیان ووٹنگ کے بعد عالمی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ کے لیے تین امیدواروں کے نام فائنل کیے گئے ۔

- Advertisement -

پاکستان کے لیے یہ انتہائی مثبت خبر ہے، فائنل کیے جانے والے ان تین ناموں میں پاکستان کی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا نام بھی شامل ہے جبکہ ووٹنگ کے دوران اطالوی اور فرنچ امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

32
دو ہزار پانچ میں ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی ڈاکٹر ثانیہ پی ایچ ڈی ہیں اور دو ہزار تیرہ الیکشن سے قبل کئیر ٹیکر وزیر بھی رہی ہیں۔


مزید پڑھیں : پاکستانی خاتون عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کے لیے کامیاب امیدوار


ڈی جی، ڈبلیو ایچ او کی حتمی منظوری مئی کے آخری میں ہوگی، 70ویں اجلاس میں رکن ممالک نئے سربراہ کا انتخاب کریں گے، ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کااجلاس 22تا 31مئی کو جنیوا میں ہوگا۔

عالمی ادارہ صحت کے نئے سربراہ یکم جولائی کو عہدہ سنبھالیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں