ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بجلی کی قیمت 2روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے خوش خبری، بجلی کی قیمتوں میں کمی کردگی گئی ہے، بجلی کی قیمت دو روپے اکیس پیسے فی یونٹ کم کی گئی ہے۔

ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے ٹیرف میں دو روپے اکیس پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی ہے، یہ کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دسمبر کیلئے دی گئی ہے۔

سی سی پی اے کا کہنا تھا کہ بجلی پیداوار کیلئے ہائیڈرو اور گیس پلانٹس پر انحصار کے باعث بجلی کی قیمت کی پیداواری لاگت کم ہوئی ہے، جس کے باعث ایک روپے پچاسی پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی گئی تھی تاہم نیپرا نے سماعت کے بعد مزید چھتیس پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کیا‌۔

نیپرا ذرائع کے مطابق اس کا صارفین کو فائدہ فروری کے بلوں میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں