منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

حکومت اپنے آپ کو پانامہ سے بچانے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے، بابر اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ حکومت اپنے آپ کو پانامہ سے بچانے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے، پانامہ بینچ کے جج صاحب علیل ہوئے ہے بینچ نہیں ٹوٹے گا، ڈونلڈ ٹرمپ ان تمام ٹھیکوں کو کینسل کررہا ہے جس سے میگا کرپشن کی جاسکتی ہو۔

لاہور ہائی کورٹ میں سینیٹر بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے آپ کو پانامہ سے بچانے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے، پانامہ بینچ کے جج صاحب علیل ہوئے ہے بینچ نہیں ٹوٹے گا، بینچ میں ان کی غیر حاضری علالت کے باعث ہوئی اس کا کوئی مطلب نہ نکالا جائے۔

بابر اعوان نے کہا کہ سیکورٹی لیکس پر کہتے ہیں مٹی پاؤ، اس پر مٹی ڈالی گئی تو ان کے سر پر مٹی پڑے گی، حکومت نے کہا ہماری کتاب کھلی ہے تو کتاب کے غائب صفحے پیش کر دو، پیسے حلال کے تھے تو ہوائی جہاز پر گئے ہوں گے، سفارتحانے ،فارن منسٹری ،پی آئی اے کا ریکارڈ پیش کر دیں، دیوار چین بھی پانامہ کی حقیقت کو نہیں چھپا سکتی، سپریم کورٹ نے بند گلی کھول دی ہے۔

- Advertisement -

حافظ سعید کی نظر بندی کے حوالے سے سینیٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کل آپ نے بھارت کو خوش کرنے کے لئے ایک ایسے پاکستانی جس سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں اسے بند کردیا، ایک وفاقی وزیر کہتا ہے کہ میں اس پر پرچہ بھی کروں گا، تم کون ہو پرچہ کرنے والے اس پر تھانیدار پرچہ کرسکتا ہے، تم یہ کام بھارت کو خوش کرنے کے لئے کہہ رہے ہو، ہمارے ایک دوست ملک کے سربراہ بھارت گئے اور مودی کی تقریب میں شرکت کی یہ ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔

بابراعوان نے ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان تمام ٹھیکوں کو کینسل کررہا ہے جس سے میگا کرپشن کی جاسکتی ہو، میگا کرپشن کرنے والوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کبھی سپورٹ نہیں کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں