کراچی: پاکستان کے ڈالر ذخائرمیں یکدم81 کروڑ ڈالر کی کمی آگئی، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے۔
حکومتی دعوؤں کے برعکس ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گذشتہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 81 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی، کمی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 22 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہو گئی ہے۔
جس میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 17 ارب 59 کروڑ 38 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 84 کروڑ 11 لاکھ ڈالر ہیں۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران چین کے اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف ایکس چینج کا پچاس کروڑ ڈالر کا واجب الادا قرضہ واپس کر دیا گیا ہے جبکہ 29کروڑ ڈالر بیرونی قرضوں کی قسط اور سود کی مد میں بھی ادا کئے گئے۔
مزید پڑھیں : پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
یاد رہے کہ چند ماہ قبل ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے تھے۔