اشتہار

ٹرمپ کی پابندیاں، ایرانی پاسداران انقلاب نے نئی فوجی مشقوں کا آغاز کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد پاسداران انقلاب نے جواباً نئی فوجی مشقوں کا آغاز کردیا۔

ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پابندی عائد کرنے کے بعد نئی فوجی مشقوں کا آغاز کردیا، مشقوں کے دوران فضائی اور دفاعی نظام کو محفوظ بنانے اور نئے میزائل داغنے کا تجربہ بھی کیا گیا۔

فوجی مشقوں کے دوران مختلف فاصلوں تک مار کرنے والے میزائلوں اور ریڈار سسٹم کو مضبوط بنانے کا تجربہ کیا گیا علاوہ ازیں کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مراکز اور سائبر جنگ سے نمٹنے کی مشق کی گئیں۔ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے یہ مشقیں 35 ہزار مربع کلومیٹر پر جاری ہیں۔

- Advertisement -

پڑھیں: ’’ امریکہ نے ایران پرمزید نئی پابندیاں عائد کردیں ‘‘

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران پر پابندیوں کے اعلان کے بعد امریکی فوج نے جمعے کے روز ایک جنگی جہاز باب المندب کے قریب بھیجا تھا، امریکی حکام نے اس اقدام کا مقصد آبی گزرگاہوں کو ایران کے حمایتی یافتہ حوثی باغیوں کے حملوں سے محفوظ بنانا بتایا ہے۔

یاد رہے امریکی صدر نے عہدہ سنبھالتے ہی مختلف ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جن میں 7 مسلم ممالک کے مہاجرین کے امریکا داخلے پر پابندی کی منظوری بھی شامل تھی، ان ممالک میں ایران بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: ’’ ایران کا جوابی اقدام، امریکی شہریوں پر پابندی لگانے کا اعلان ‘‘

ایرانی حکومت نے ٹرمپ انتظامیہ کے اعلان کے بعد فوری طور پر امریکی شہریوں کے ایران داخلے پر پابندی لگاتے ہوئے امریکیوں کو ویزے نہ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں