اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلم ممالک پر پابندی بحال کرنے کا عزم

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نےسات مسلم ممالک کےشہریوں پر پابندی کو معطل کرنےکےعدالتی فیصلے کےبعد پابندی کوبحال کرنے کاعزم کااظہار کیاہے۔

تفصیلات کےمطابق واشنگٹن کےجج جیمز رابرٹ نےامریکی صدر کی جانب سے سات مسلم ممالک پر پابندی کے حکم نامےکوغیر آئینی قرار دیا تھا اورعدالتی حکم کے ذریعے عارضی طور پرمعطل کر دیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں امریکی جج جیمز رابرٹ کو نام نہاد جج قرار دیااورکہاکہ ان کہ مضحکہ خیزرائےملک کو قانون کے نفاذ سے دور لے جائےگی۔

- Advertisement -

امریکی صدر نے ٹویٹر پر اپنے ایک اور پیغام میں کہاکہ امریکی جج نے دہشت گردوں کے لیےدروازہ کھول دیاہےجو کہ امریکہ میں مفاد میں نہیں،انہوں نےکہاکہ برے لوگ بہت خوش ہیں۔

امریکی جج کےاس فیصلے کے بعد بہت سی ائیرلائنز کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان سات ملکوں سے مسافروں کو امریکہ لے جانے کے لیے پروازیں شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکی وفاقی جج نےٹرمپ کاامیگریشن آرڈرمعطل کردیا

یاد رہےکہ سیٹل کے ڈسٹرکٹ جج جیمز رابرٹ نے حکومتی وکلا کے اس موقف کے خلاف فیصلہ دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی حکم نامے کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر کے تارکین وطن اور 7 مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط

واضح رہےکہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت عراق، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، اور یمن سے امریکہ آنے والوں کے ویزے 90 روز تک معطل کر دیے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں