ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بھارت میں مسلمان سیاسی کارکن کا کارنر میٹنگ میں قتل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کے سلسلے میں سیاسی گرما گرمی بھی جاری ہے ایک مسلمان سیاسی کارکن کو کارنر میٹنگ کے دوران قتل کر دیا گیا۔

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کے سلسلے میں سیاسی میدان گرم ہے۔ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر روایتی الزام تراشی کر رہی ہیں۔ اسی دوران پڑوسی ملک کے یہ دل دہلا دینے والی خبر آئی ہے کہ کانگریس کے مقامی مسلمان کارکن کو پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران دردناک انداز میں قتل کر دیا گیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق یہ واقعہ حیدرآباد دکن کے علاقے راجندر نگر، حسن نگر میں پیش آیا جہاں کانگریس کی ایک کارنر میٹنگ جاری تھی کہ اس میں شریک ایک کارکن محمد مقبول کو حملہ کر کے قتل کر دیا گیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق دوران میٹنگ قتل کی اس لرزہ خیز واردات کے بعد وہاں خوف وہراس پھیل گیا اور کارنر میٹنگ میں سیاسی رہنماؤں کو سننے کے لیے آنے والے لوگ بھاگ کھڑے ہوئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جب کہ مقتول کی شناخت مقبول کے نام سے ہوئی ہے جو ٹیکسی ڈرائیور ہے۔

قتل کی وجہ پرانی مخاصمت اور رقم کی لین دین کا تنازع بتایا جاتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزم اسکریپ کا کاروبار کرتا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں