اشتہار

ٹرمپ اپنے مشیر کے روس سے روابط پر نظر رکھے ہیں: وائٹ ہاؤس

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کا کہناہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ قومی سلامتی کےاپنےمشیر کےروسی سفیرسے رابطوں کےمعاملے پر غور کررہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے قومی سلامتی کےمشیر جنرل مائیکل فلن کےحوالے سے اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے امریکی صدر کی حلف برداری سے قبل روسی سفیر سے امریکی پابندیوں کے حوالے سے بات کی۔

خیال رہےکہ عام شہریوں کی خارجہ پالیسی میں اس طرح مداخلت امریکی قوانین کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔اس حوالے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہناتھاکہ امریکی صدران تمام تر معاملات کا جائزہ لے رہےہیں۔

- Advertisement -

وائٹ ہاؤس کےترجمان شان اسپائسر کے بیان سے تھوڑی دیر قبل ہی وائٹ ہاؤس میں مشیر کیلی این کانوے نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کو جنرل فلن پرمکمل اعتماد ہے۔

دوسری جانب روسی صدارتی ترجمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی سفیر اورجنرل فلن نے پابندیاں اٹھانے کےبارے میں بات نہیں کی۔

یاد رہےکہ مائیکل فلن امریکی فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر رہ چکے ہیں اور انہیں قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیاجاسکتا ہے۔

واضح رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ کافوج کا کوئی تجربہ نہیں ہےلیکن فلن ہی تھےجنہوں نےانتخابی مہم کےدوران ڈونلڈ کوامریکی فوجیوں سے رابطہ کروانے میں کامیابی دلوائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں