اشتہار

اژدھے کے پیٹ میں‌ پھنسی ٹینس بال منہ کے ذریعے باہر نکال لی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹاؤنز ویلی: انڈھے کھانے کے شوقین اژدھے نے گھر میں پڑی ٹینس بال کو انڈا سمجھ کر نگل لیا، ڈاکٹرز نے 20 منٹ کی جدوجہد کے بعد بال واپس منہ کے ذریعے باہر نکال لی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ٹاؤنز ویلی میں پالتو اژدھے نے گھر میں پڑی ٹینس بال نگلی تو وہ اس کے پیٹ میں پھنس گئی جس کے بعد اُس کی طبیعت خراب ہوگئی۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں

اہل خانہ نے اژدھے کی بگڑتی صورت حال کو دیکھ کر طبیب سے مشورہ کیا تو ایکسرے میں یہ بات سامنے آئی کہ اُس کے پیٹ میں گیند نما کوئی چیز پھنسی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

snake-1

ڈاکٹرز نے سانپ کا علاج شروع کیا اور اس کے پیٹ کا آہستہ آہستہ مساج شروع کیا تو بال اپنی جگہ سے کھسک کر آگے بڑھی جس کے بعد ٹیم نے پیٹ کو اس طریقے سے دبانا شروع کیا کہ بال منہ کی طرف جانے لگی۔

snake-2

بیس منٹ کے کامیاب آپریشن کے بعد اژدھے کے منہ سے وہ ٹینس بال باہر آگیا تاہم اس دوران گھر والوں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جسے دیکھنے والے طریقہ علاج پر حیران رہ گئے۔

ویڈیو دیکھیں

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں