اشتہار

اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کی قرار داد یک طرفہ ہے، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کی یک طرفہ قرارداد کو مسترد کرتے ہیں، فلسطین اور اسرائیل کو سمجھوتے کرنے ہوں گے اور علاقے کی صورتحال کو خود قابو کرنا ہوگا۔

واشنگٹن میں اسرائیلی وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد یک طرفہ ہے جسے رد کرتا ہوں، فلسطین اور اسرائیل کو علاقے کی بہتری کے لیے سمجھوتے کرنے ہوں گے۔

پڑھیں: ’’ اسرائیلی پارلیمنٹ نےیہودی بستیوں کی تعمیر کامتنازع قانون منظور کرلیا ‘‘

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو آباکاری کے معاملے پر تھوڑا پچھے ہٹنا ہوگا اور فلسطینی حکومت کو بھی اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا، دونوں ممالک آپسی معاملات کو خود طے کر کے مسائل کا حل نکالیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ’’ اقوام متحدہ موثر نہیں رہی، ڈونلڈ ٹرمپ ‘‘

یاد رہے ٹرمپ نے امریکا کے صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی اسرائیل نے فلسطینی سرزمین پر آباکاری کا کام تیزی سے شروع کردیا تھا، جس کے باعث عالمی دنیا میں یہ تاثر قائم ہوا کہ ٹرمپ اسرائیلی حکومت کو مکمل تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں