اسلام آباد : ملک کےمختلف شہروں میں قانون نافذ کرنےوالےاداروں نےکارروائیوں کےدوران 29افراد مارے گئے۔
تفصیلات کےمطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے،دہشت گردوں نےگزشتہ رات پولیس وین پرفائرنگ کی تھی جس میں 4اہلکاروں سمیت 5افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
دوسری جانب پشاور میں ریگی کے بارڈرایریا میں پولیس کےساتھ فائرنگ میں3دہشت گرد مارےگئے۔
ایس ایس پی آپریشنزکےمطابق دہشت گردوں کوناکےپرروکنےکااشارہ کیاگیا،دہشت گردوں نےپولیس پرفائرنگ شروع کردی۔پولیس کی جوابی کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک ہوئے،جبکہ اسلحہ اور بارود برآمد کرلیاگیا۔
ادھر کوئٹہ میں سریاب کےعلاقے درخشاں میں ایف سی کے آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک جبکہ دواہلکارزخمی ہوگئے۔
ایف سی حکام کےمطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سےتھااورمتعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
خیبر پختونخواہ کے علاقے بنوں کے علاقے تھانہ بکا خیل کی حدود مروت کینال میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
مزید پڑھیں:سپرہائی وے: رینجرزقافلےپرحملہ‘جوابی کارروائی میں7دہشتگرد ہلاک
یاد رہےکہ سپرہائی وے اور منگھوپیر میں رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں 18دہشت گرد مارے گئے،جبکہ رینجزر کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:خیبرایجنسی میں پاکستانی بارڈرپوسٹ پردہشتگردوں کاحملہ‘2اہلکار زخمی
واضح رہےکہ پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں پاکستانی بارڈرپوسٹ پردہشت گردوں کےحملےمیں دو اہلکارزخمی جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔