اسلام آباد: انٹر پول نے وزارتِ داخلہ کے خط کا جواب دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ وضاحت دی جائے کہ بانی ایم کیو ایم کے اوپر بنائے جانے والے مقدمات سیاسی نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ داخلہ کی جانب سے بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ موصول ہونے کے بعد انٹرپول نے حکومت پاکستان کو 40 صفحات پر مبنی سوالات بھیج دیے۔
پڑھیں: ’’ بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری، خط انٹرپول کو موصول ‘‘
انٹرپول کی جانب سے بھیجے جانے والے سوالات میں پاکستانی حکومت سے کہا گیا ہے کہ کیا بانی ایم کیو ایم پر بنائے جانے والے مقدمات سیاسی ہیں؟ وزارتِ داخلہ سوالات کے جواب دے اُس کے بعد گرفتاری کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ عمران فاروق قتل اور اشتعال انگیز تقاریر میں نامزد بانی ایم کیو ایم اشتہاری ہیں انہیں عدالتوں نے ہرصورت پیش کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد سندھ حکومت کی درخواست پر ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد انٹرپول کو خط بھیجا اور الطاف حسین کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔