اشتہار

فیس بک کا نیا فیچر، وطن سے محبت کا ضامن

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: فیس بک نے 210 ممالک کے صارفین کے لیے پروفائل فوٹو کی سہولت متعارف کروادی جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

فیس بک کی جانب سے پہلی بار صارفین کے لیے قومی پرچموں کو پروفائل پکچر بنانے کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے، انتظامیہ نے 200 ممالک کے صارفین کو یہ سہولت دی ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

اس فیچر کے حوالے سے فیس بک اتنظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کی اپنے اپنے ممالک سے والہانہ عقیدت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سہولت کو ایپ میں شامل کیا گیا ہے اب کسی بھی ملک کا شخص ملکی جھنڈے کو پروفائل تصویر لگا سکتاہے۔

- Advertisement -

facebook

فیچر استعمال کرنے کے لیے صارف کو پروفائل میں جاکر فریمز میں جاکر پاکستانی پرچم کا انتخاب کرنا ہوگا جس کے بعد پروفائل کے بائیں جانب قومی پرچم لہراتا ہوا نظر آئے گا۔

facebook-1

موبائل ایپ یا کمپیوٹر کے ذریعے فیس بک استعمال کرنے والے صارفین فریمز کے پیچ پر جائیں گے اور وہاں جاکر پاکستان لکھیں گے تو اُن کے سامنے قومی پرچم آجائے گا، جس کے بعد صارف اُس تصویر کو ’’پروفائل تصویر‘‘ کے طور پر سلیکٹ کرسکے گا۔

پڑھیں: ’’ ایشیائی لوگ فیس بک کے زیادہ شیدائی نکلے ‘‘

قبل ازیں صارفین کو پروفائل پر پرچم کی تصویر لگانے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپ استعمال کرنا پڑتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں