اشتہار

پنجاب میں‌ آپریشن ردالفساد: 4 دہشت گرد ہلاک، 600 افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فوج کا آپریشن ردالفساد پنجاب کے مختلف علاقوں میں جاری ہے، رینجرز نے متعدد علاقوں سے دو سو سے زائد علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں اس دوران چاردہشت گرد ہلاک اورچھ سو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد میں پنجاب رینجرز نے مختلف علاقوں میں 200 سے زائد آپریشنز کیے گئے ہیں، یہ سرچ آپریشن لیہ، راولپنڈی، کہروڑ کے علاقے میں کئے گئے۔

- Advertisement -

چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران ملزمان کی جانب سے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشنز میں مشتبہ گھروں، دکانوں اور مدارس کی تلاشی لی گئی، جس میں جہادی مواد اوراسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران متعدد افغانیوں سمیت 600 مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا۔ اس کے علاوہ آپریشنز کے دوران جماعت الاحر ارکے کچھ سہولت کار بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

پنجاب رینجرز کے ساتھ  پولیس نے بھی ملزمان کیخلاف کارروائیوں میں بھرپور تعاون کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں