اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سانحہ سہون: محبت کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

سیہون: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ پر حملہ کرکے محبت پر حملہ کیا کیونکہ یہ مزار محبت کا مرکز ہے۔

درگاہ لعل شہباز قلندرؒ پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں وی آئی پیز کی سیکیورٹی پر توجہ دی جاتی ہے مگر عوامی مقامات کا خیال نہیں رکھا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر حملہ محبت پر حملہ ہے، حکومت کو اگر اپنے معاملات سے فرصت ملے تو وہ عوام کی فلاح و بہبود کی طرف اپنی توجہ مرکوز کرے۔

پڑھیں: ’’ سانحہ سہون: خودکش حملہ آور کن راستوں‌ سے درگاہ پہنچا، پتا چل گیا ‘‘

سراج الحق نے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی زندگی محبت کا مظہر ہے اور اُن کی درگاہ پر حملہ محبت پر حملہ تصور کیا جانا چاہیے، ملک میں ایک بار پھر سے دہشت گردی شروع ہوگئی جو اس بات حکومتی خامیوں کی عکاسی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دہشت گردی پر  مکمل قابو پانے کے لیے پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے اگر ہم اپنی خامیوں پر قابو پالیں تو ملک سے دہشت گردی خود بہ خود ختم ہوجائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں