تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

آسکرز 2017: بہترین فلم کا ایوارڈ ’مون لائٹ‘ کے نام

لاس اینجلس: امریکا کے شہر لاس اینجلس میں 89 ویں آسکر ایوارڈز کی رنگا رنگ اور شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ بہترین فلم کا ایوارڈ توقعات کے برخلاف ’لالا لینڈ‘ کے بجائے ’مون لائٹ‘ نے حاصل کرلیا۔

لاس اینجلس میں رواں برس آسکر ایوارڈز کی تقریب میں گو کہ بہترین فلم کا ایوارڈ تو مون لائٹ نے حاصل کیا تاہم توجہ کا مرکز لالا لینڈ ہی رہی۔

معروف ہالی ووڈ اداکار وارن بیٹی نے بہترین فلم کے لیے لالا لینڈ کا اعلان کردیا۔ جب فلم کی ٹیم اسٹیج پر آئی تب فلم کے پروڈیوسر کو غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے کہا، ’بہترین فلم کا اعزاز ہمیں نہیں مون لائٹ کو ملا ہے‘۔

بعد ازاں وارن بیٹی نے وضاحت کی کہ انہوں نے ایما اسٹون کے کارڈ کو بہترین فلم کا کارڈ سمجھ کر لالا لینڈ کا اعلان کردیا۔

oscar-new

رواں برس بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم ’لالا لینڈ‘ کی ایما اسٹون نے حاصل کیا۔ بہترین اداکار کا انعام کیسی ایفلیک نے ’مانچسٹر بائی دا سی‘ میں بہترین اداکاری پر جیتا۔

emma

actor

فلم ’مون لائٹ‘ میں ڈرگ ڈیلر کا کردار ادا کرنے والے مہر شالہ علی معاون اداکار کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔

actor-2

بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ سیاہ فام اداکارہ وایولا ڈیوس نے جیتا۔ انہوں نے ’فینسز‘ میں روز نامی کردار ادا کیا تھا۔

غیر ملکی فلم کے زمرے میں ایرانی ہدایت کار اصغر فرہادی کی فلم ’دی سیلز مین (فروشندہ)‘ کو بہترین فلم کے اعزاز سے نوازا گیا۔

اصغر فرہادی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے 7 اسلامی ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کے خلاف بطور احتجاج تقریب میں شرکت نہیں کی۔ ان کا ایوارڈ ایرانی نژاد امریکی خلا باز انوشہ انصاری نے وصول کیا۔

anosha

اس سے قبل سنہ 2012 میں بھی اصغر فرہادی کی فلم ’جدائی نادر از سیمیں‘ کو آسکر ایوارڈ مل چکا ہے۔

فاتحین کی مکمل فہرست

بہترین فلم: مون لائٹ

بہترین ہدایت کار: ڈیمن شیزل ۔ لالا لینڈ

بہترین اداکارہ: ایما اسٹون ۔ لا لا لینڈ

بہترین اداکار: کیسی ایفلک ۔ مانچسٹر بائے دی سی

بہترین معاون اداکارہ: وائلا ڈیوس ۔ فینسس

بہترین معاون اداکار: مہر شالا علی ۔ مون لائٹ

بہترین اوریجنل اسکرین پلے: مانچسٹر بائی دا سی

بہترین اینی میٹڈ فیچر فلم: زوٹوپیا

بہترین سینمیٹو گرافی: لا لا لینڈ

بہترین کاسٹیوم ڈیزائن: فنٹاسٹک بیسٹ اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم

ڈاکیومنٹری فیچر فلم: او جے: میڈ ان امریکا

بہترین شارٹ ڈاکیومنٹری: دی وائٹ ہیلمٹس

بہترین فلم ایڈیٹنگ: ہوکسو ریج

بہترین غیر ملکی زبان کی فلم: دی سیلز مین

میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ: سوسائیڈ اسکواڈ

بہترین اوریجنل اسکور: لا لا لینڈ

بہترین پروڈکشن ڈیزائن: لا لا لینڈ

شارٹ اینی میٹڈ فلم: پائپر

لائیو ایکشن شارٹ فلم: سنگ

بہترین ساؤنڈ ایڈیٹنگ: ارائیول

بہترین اوریجنل سانگ: سٹی آف اسٹارز ۔ لا لا لینڈ

بہترین ایڈاپٹڈ اسکرین پلے: مون لائٹ

رواں برس 14 نامزدگیاں حاصل کرنے والی فلم لالا لینڈ نے 6 ایوارڈز حاصل کیے۔ مون لائٹ نے 3، مانچسٹر بائی دا سی اور ہوکسو ریج نے 2، 2 ایوارڈز حاصل کیے۔

Comments

- Advertisement -