اشتہار

چین کا دفاعی اخراجات میں7فیصد اضافےکااعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ :چین نے رواں برس کے دوران دفاعی اخراجات میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔یہ اعلان امریکہ کی جانب سے دفاعی اخراجات میں دس فیصد اضافے کےاعلان کےبعد سامنے آیاہے۔

تفصیلات کےمطابق چین کی جانب سےدفاعی اخراجات میں اضافے کا اعلان بیجنگ میں سالانہ نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کےانعقاد سے قبل کیاگیاہے۔ چین نےگذشتہ کئی سالوں میں اپنی معیشت کے بڑھنے کے ساتھ تیزی سے اپنی فوج کوجدید ہتھیاروں سے لیس کیا ہے۔

خیال رہےکہ چینی فوج نے گذشتہ ماہ بھی فوجی مشقوں میں جدید ڈی ایف 16 میڈیم رینج بیلسٹک میزائل کے استعمال کی ویڈیو جاری کی تھی۔

- Advertisement -

چین کی حکومت کے ترجمان فو ینگ کا کہنا ہے کہ چین رواں برس اپنے مجموعی جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ تین فیصد دفاع پر خرچ کرے گا۔انہوں نےکہاکہ چین کی فوج کی توجہ دفاع اور ایشیا میں استحکام کے لیے فوج کی تشکیل پر مرکوز ہے۔

ترجمان فو ینگ کامزید کہنا تھا کہ ملک کے وزیراعظم لی کی چیانگ اتوار کو پارلیمنٹ میں دفاعی اخراجات کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کی دفاعی بجٹ میں 10فیصداضافے کی تجویز

یاد رہےکہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دفاعی بجٹ میں دس فیصدیعنیٰ 54ارب ڈالر کااضافے کرنےکااعلان کیا تھا۔

واضح رہےکہ خطے میں جہاں سرحدی تنازعات شدت اختیار کر رہے ہیں وہاں چین کے دفاعی اخراجات میں اضافے اور بحری قوت کو مضبوط بنانا خطے میں تشویش کا باعث ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں