تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پالمیرا کے کھنڈرات میں موسیقی کی گونج

پالمیرا: شام کے قدیم تاریخی شہر پالمیرا کے کھنڈرات میں محبت بھری موسیقی کی لہریں گونج اٹھیں جب کچھ گلوکاروں نے وہاں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

شام سے تعلق رکھنے والے نو عمر گلوکار اینجل دیوب نے مشہور نغمہ ’اے محبت! ہم واپس آرہے ہیں‘ گا کر کھنڈرات میں ایک بار پھر زندگی کی لہر دوڑا دی۔

syria-2

یاد رہے کہ گزشتہ برس داعش نے شام کے شہر پالمیرا پر قبضہ کرلیا تھا۔ یہ شہر 2 ہزار قبل مسیح سال قدیم ہے اور یہاں بے شمار تاریخی کھنڈرات موجود تھے جنہیں داعش نے بے دردی سے تباہ کر دیا۔

مزید پڑھیں: پالمیرا کے کھنڈرات داعش سے قبل اور بعد میں

دس ماہ تک قبضے کے دوران داعشی جنگجوؤں نے سینکڑوں قدیم عمارتوں کو مسمار اور مجسموں کو توڑ دیا تھا۔ بعد ازاں اتحادی فوجوں نے شہر کو داعش سے تو آزاد کروا لیا، لیکن تب تک شہر اپنا تاریخی ورثہ کھو چکا تھا۔

شامی گلوکار دیوب اور اس کے ساتھیوں نے پالمیرا میں موجود قدیم تھیٹر کے کھنڈرات میں گلوکاری اور فن موسیقی کا مظاہرہ کیا۔ دیوب اور اس کے ساتھیوں نے عربی آلات موسیقی کی دھن پر محبت کا نغمہ گایا۔

syria-3

syria-5

syria-4

syria-6

دیوب کا کہنا ہے، ’میں ہر اس جگہ جاؤں گا جہاں داعش نے تباہی و بربادی کی داستان چھوڑی ہے۔ میں وہاں جا کر محبت کا نغمہ گاؤں گا‘۔

اس کا کہنا ہے کہ ہر شخص جنگ سے تباہ حال شام کو اپنے طریقے سے سنوارنا اور پھر سے اس کی تعمیر کرنا چاہتا ہے۔ ہم موسیقی کے ذریعے اس کی تعمیر نو کرنا چاہتے ہیں۔ ’داعش اندھیرا ہے، موسیقی روشنی ہے‘۔

دیوب اور اس جیسے کئی فنکار جنگ زدہ شام کے تاریخی، فنی اور ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

Comments

- Advertisement -