اشتہار

پاک بھارت سرحد پر دہشت گردی کے مجرم کو امریکہ میں سزا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: عدالت نے مجرم کو 15 سال قید کی سزا سنادی‘ امریکہ میں مقیم ایک بھارتی شہری نے اعتراف کیا تھا کہ وہ پاک بھارت سرحد پر کشیدگی کی سازش میں ملوث رہاہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی شہری کو امریکہ میں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی، مجرم نے اعتراف کیا تھا کہ وہ پاک بھارت سرحدوں پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرتا تھا۔

ایف بی آئی کے اسپیشل ایجنٹ ہارون روڈیوس کا کہنا ہے کہ ہم نے مجرم کو ایک سازش کے دوران اس کی منصوبہ بندی کوناکام بناتے ہوئے حراست میں لیا تھا، مجرم بلوندر سنگھ ملک سے فرارکی کوشش میں تھا۔

- Advertisement -

منگل کے روزامریکی ڈسٹرکٹ جج لیری ہکس نے 41 سالہ سنگھ 15 سال قید کی سزا سنادی، کیونکہ مجرم نے اعتراف کیا کہ وہ گذشتہ دو دہائیوں سے بھارت کے دہشت گرد گروہوں کے ساتھ رابطے میں رہا ہے۔

جلدی رہائی ممکن

امریکی عدالت کا کہنا ہے کہ 15 سال بعد جب مجرم بلوندر سنگھ کی رہائی عمل میں آئے گی اس کے بعد بھی وہ زندگی بھروفاقی حکومت کی زیرِنگرانی میں رہے گا۔ کیونکہ مجرم ناقابل یقین حد تک سنگین جرم مرتکب ہے، واضح رہے کہ سنگھ تین سال سے پولیس کی حراست میں ہے۔

امریکی عدالت نے مسلمان قیدی کو داڑھی رکھنے کی اجازت دے دی

اسسٹنٹ امریکی اٹارنی برائن سلیوان کا کہنا ہے کہ مجرم اگراچھے اخلاق کا مظاہرہ کرے تووہ دس سال سے قبل ہی جیل کی سلاخوں سے باہرآسکتا ہے‘ اگر وہ اس حقیقت کو سمجھنے کی کوشش کرے کہ اس نے جو کیا تھا وہ غلط تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجرم اپنے مثبت کردار کی بدولت معاشرے میں بہتری لانے کے لئے معاون کرداراد ا کرتا ہے تو قانون اس کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجرم بلوندر سنگھ کا کہنا ہے کہ اسے بھارتی حکام نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا ان کا کہنا تھا کہ یہ بات امیگریشن جج ہی بتا سکتے ہیں کہ جس ملک میں کسی کی جان کو خطرہ ہو کیا وہاں بھیجنا مناسب ہے.

دوسری جانب مجرم کا کہنا ہے کہ میں قانون کے ساتھ تعاون کرنے پر مکمل تیار ہوں مگر مجھے بھارت کے حوالے نہ کیا جائے، اس نے یہ بھی بتایا کہ امریکہ میں پناہ لینے کے لئے اس نے جعلی ناموں کا سہارا لیا تھا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں