اشتہار

ترک صدر نے ہالینڈ کو’بناناریپبلک‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

استنبول : ترک صدر رجب طیب اردگان نے ہالینڈ کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےہالینڈ کو بناناریپبلک قرار دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق ہالینڈ میں ترکی کی ایک خاتون وزیر کو ملک بدر کیے جانے کے بعدترک صدر رجب طیب اردگان نےاپنے بیان میں کہاکہ ہالینڈ کو اپنے کیے کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

استنبول میں ایک تقریب کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ وہ کوئی بھی فیصلہ بدھ کے روز ہونے والے ہالینڈ کے انتخابات کے نتائج آنے کے بعد کریں گے۔

- Advertisement -

ترک صدر نے کہا ہالینڈ سےترک وزیر کی بےدخلی اور منتخب وزیرخارجہ کوداخلے کی اجازت نہ دینا سفارتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نےکہا دنیا ترکی کو انسانی حقوق پرعمل درآمد کا درس دیتی ہےاب اسے چاہیے کہ ہالینڈکے اس غیرقانونی اقدام کا نوٹس لےکراس پرپابندیاں عائد کرے۔

رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ گذشتہ چند روز میں مغرب نے بہت واضح ہو کے اپنا حقیقی چہرہ دکھایا ہے۔انہوں نےکہاکہ میرا خیال تھا کہ نازی ازم ختم ہوگیا لیکن میں غلط تھادرحقیقت مغرب میں یہ اب بھی زندہ ہے۔

یاد رہے کہ ہالینڈ میں ترکی کی ایک خاتون وزیر کوملک بدر کیے جانے کے بعد وہاں ترک مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔

واضح رہےکہ ترک وزیر فاطمہ بتول سایان کایا ترکی میں صدر اردگان کے اختیارات میں اضافے کے لیے ہونے والے ریفرینڈم کے سلسلے میں راٹرڈیم میں مقیم ترک باشندوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے آئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں