پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

لندن: برطانیہ کی میزبانی میں‌ پاک افغان حکام کا اہم اجلاس طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاک افغان کشیدگی کم کرانے کے لیے اہم اجلاس کل لندن میں طلب کرلیا گیا جس میں برطانیہ، پاکستان اور افغانستان کے حکام بالا شرکت کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق اجلاس کی میزبانی برطانوی حکومت کرے گی، اجلاس میں سرتاج عزیز، افغان سیکیورٹی ایڈوائزر شریک ہوں گے، برطانیہ کے خصوصی نمائندے مارک لائل گرانٹ شرکت کریں گے۔

افغان سفیر کے مطابق اجلاس کا مقصد پاک افغان کشیدگی کم کرانا ہے،اجلاس میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔

وزیر تجارت خرم دستگیر سے افغان وفد کی ملاقات

دریں اثنا اسلام آباد میں وزیر تجارت خرم دستگیر سے افغان تجارتی وفد نے ملاقات کی اور دو طرفہ پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، افغانستان سے تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہتے ہیں،تجارتی معاملات کے حل کے لیے وزارت تجارت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرحد کھولنے کے لیے بارڈر مینجمنٹ سسٹم پر اتفاق رائے درکار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں