کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ صوفیوں اوربزرگوں کی دھرتی ہے یہاں سے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچاکر ہی دم لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اورپاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو سےسندھ کی درگاہوں کےگدی نشینوں نے ملاقات کی اور دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ ’’پرامن سندھ میں دہشت گردی کی کسی صورت اجازت نہیں دے سکتے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحدہ ہے ‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ’’سندھ صوفیوں اور بزرگوں کی دھرتی ہے یہاں کسی صورت دشمن کو چھپنے نہیں دیں گے اور ہر صورت انتہاء پسندوں کا خاتمہ کریں گے‘‘۔
بعد ازاں سابق صدرآصف زرداری سےبارتنظیموں کےوفودنے بھی ملاقات کی اور وکلا کو پیش آنے والے مسائل سےآگاہ کیا، آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کووکلاکی فلاح کے لیےپیکج دینےکی ہدایت کی ۔
وکلا نے سابق صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مختلف بارسےخطاب کی دعوت دی جسے سابق صدر نے قبول کرلیا، سابق صدرآصف زرداری کراچی، حیدرآباد اور دیگر شہروں میں بارز سےخطاب کریں گے۔