اشتہار

فوجی عدالتوں میں 2 سال کی توسیع پر مشروط اتفاق ہوگیا، ایاز صادق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں سے متعلق پیپلزپارٹی کے چار نکات پر اتفاق ہونے کے بعد فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سال کی توسیع پر مشروط اتفاق ہوگیا ہے۔

فوجی عدالتوں سے متعلق پارلیمانئی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سال کی توسیع پر مشروط اتفاق ہوگیا اور اب یہ بل پیر کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر ڈیڑھ ماہ تک مشاورت کا عمل جاری رہا اور تمام جماعتیں متفق ہوگئیں، قومی اسمبلی میں قانونی مسودے کی منظوری دی جائے گی اور نیشنل سیکیورٹی پر پارلیمانی لیڈرز کی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ تمام پالیمانی لیڈرز اور اسپیکر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، تمام جماعتوں نے قومی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے اتفاق کیا۔

پی پی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ’’ہمیں ایک سال سے 2 سال کی مدت پر تحفظات تھے، ہمارے بنیادی نکات اور بلاول بھٹو کے پارلیمانی کمیٹی کے مطالبے کو تسلیم کرلیا گیا ہے‘‘۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ ’’ڈرافٹ کی حتمی عبارت ہمارے پاس ہے اور مسودے کی حتمی عبارت بھی پیپلزپارٹی کو ہی طے کرنی ہے، پیپلزپارٹی کچھ دے اور کچھ لے کی پالیسی کے تحت فوجی عدالتوں کے معاملے پر راضی ہوئی‘‘۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’’جمہوریت صبرآزماعمل ہے اور اس کے نتائج ہمیشہ  اچھے ہی سامنے آتے ہیں، بل دو تہائی اکثریت سے پاس ہوسکتا ہےمگر حکومت نے جمہوری رویے کو اپناتے ہوئے اچھا طرز عمل اپنایا‘‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں