اشتہار

جھاڑکھنڈ، اسکولوں کے بچے بھوک کے ہاتھوں چوہے، گلہری اورخرگوش کھانے پر مجبور

اشتہار

حیرت انگیز

جھاڑکھنڈ : بھارت کی نام نہاد ترقی کے دعوؤں کی حقیقت سامنے آگئی، جھاڑکھنڈ کے اسکولوں کے بچے بھوک کے ہاتھوں چوہے گلہری اورخرگوش کھانے پر مجبورہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کے بڑے بڑے دعوؤں کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا، جھاڑکھنڈ کے اسکول نہ صرف ٹیچرز سے محروم ہیں بلکہ اسکولوں کے بچے بھوک مٹانے کے لئے دوپہر کے کھانے کے بجائے چوہے، گلہری اور خرگوش کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کھانے کے لئے مختص فنڈز کہاں جارہا ہے۔

- Advertisement -

مودی سرکار کے بڑے بڑے دعوے، اسکولوں میں دوپہرکا کھانا مفت فراہم کرنے کا اعلان


مودی سرکار نے بڑے بڑے دعوؤں کے ساتھ سرکاری اسکولوں میں دوپہرکا کھانا مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ناقص غذاسے بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اور کچھ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں