جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

نجم سیٹھی پھٹیچرہے، اگلا پی ایس ایل ہم کروائیں گے،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کامیاب پی ایس ایل کرانے والے نجم سیٹھی کو پھٹیچر اورغیر ملکی کھلاڑیوں کو ایک بار پھر ریلو کٹے کہہ دیا، کپتان تقریر کےدور ان پی ایس ایل کو بار بار پی سی ایل بھی کہتے رہے، ان کا کہنا تھا کہ ایسی ٹیم بنائیں گے جوپھرسے ورلڈ کپ جیت کرلائے گی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ ملک میں اگلا پی ایس ایل ہماری دور حکومت میں ہوگا اجبکہ اس میں کھیلنے کیلئے ”ریلوکٹے “ نہیں بلائے جائیں گے اوراگر ضرورت پڑی تو کوالٹی کے کھلاڑیوں کو دعوت دی جائے گی۔

انہوں نے دعویٰٰ کیا کہ اگلی پاکستان سپر لیگ تحریک انصاف کی حکومت میں ہوگی۔ اسپورٹس سمیت پاکستان کو ہرفیلڈ میں اوپرلیکر جائیں گے۔

پاکستان میں علاقائی کرکٹ کا نظام لے کر آئیں گے، ایسی ٹیم بنائیں گے جو پھرسے ورلڈکپ جیت کرلائے گی، انہوں نے کہا کہ ہم اب تک پختونخوا میں کھیلوں کے 70 میدان بناچکے ہیں اورمستقبل میں بھی زیادہ سے زیادہ کھیل کے میدان بنائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں گراؤنڈز ہوں گے تو نوجوانوں کو کھیلنے کی جگہ ملے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں