سیالکوٹ : سی ٹی ڈی پنجاب نے سیالکوٹ سے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد کر لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، پرائم کارڈ اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق داعش سے ہے اور ان کے نام گلفام خان اور عثمان انصر ہیں اور وہ سیکیورٹی افسران کونشانہ بنانا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد سیکیورٹی افسران کونشانہ بنانا چاہتے تھے۔
مزید پڑھیں : پنجاب سے داعش کے 9دہشتگرد گرفتار
واضح رہے کہ پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ میں داعش کے چھ دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا جبکہ گوجرانوالہ سے داعش کے تین اراکین گرفتار کئے گئے تھے، ملزمان کے قبضے سے ہتھیار، دھماکاخیز مواد، لیپ ٹاپ اور سی ڈیز برآمد کی گئیں، جن میں داعش کا تشہیری مواد موجود تھی۔