اشتہار

پیاس سے بے حال کوبرا دشمن کے ہاتھ سے پانی پی گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک خطرناک زہریلا کوبرا سانپ پیاس سے مجبور ہو کر اپنے سخت ترین دشمن انسانوں کے ہاتھوں سے پانی پینے پر مجبور ہوگیا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آیا جہاں خشک سالی اپنے عروج پر ہے۔ ریاست میں پانی کا شدید بحران ہے جس سے انسان اور جانور یکساں طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔

ایسے میں پیاس کی شدت سے بے حال کوبرا سانپ ایک گاؤں میں گھس آیا اور پانی کے ڈرموں کے گرد دیوانوں کی طرح چکر لگانے لگا۔

- Advertisement -

گاؤں والوں نے سانپ کو دیکھا تو وہ خوفزدہ ہوگئے تاہم انہوں نے جنگلات کے حکام اور پولیس کو مدد کے لیے بلایا۔

مزید پڑھیں: گھر کے باتھ روم سے اژدھا برآمد

جنگلات حکام نے اسے دیکھتے ہی اندازہ کرلیا کہ کوبرا پیاس کے ہاتھوں بے حال ہے جس کے بعد انہوں نے اس کی پیاس بجھانے کا انتظام کیا۔

حیران کن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بہادر پولیس آفیسر نے پانی کی بوتل منگوائی اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کو پانی پلایا۔

اس دوران دوسرے پولیس اہلکار بھی ارد گرد چوکنا کھڑے رہے کہ اگر کوبرا حملہ کرے تو وہ فوراً اس پر قابو پائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں