جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پاناما فیصلے کے بعد نوازشریف زیرحراست ہوکر ضیاء الدین اسپتال آئیں گے، گبول

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنماء نبیل گبول نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے پاناما کیس کا فیصلہ آئے گا تو نوازشریف زیرحراست ہوکر ضیاء الدین اسپتال آئیں گے، ڈاکٹر عاصم سے گزارش کی ہے کہ وہ نوازشریف سے فیس نہ لیں۔

ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ ’’پی پی قیادت نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کا سامنا کیا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے وزیر خود انہیں اڈیالہ جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں، اس لیے وہ جمہوری جماعتوں کو انتقام کا نشانہ بناتے ہیں، ن لیگ والوں سے پوچھیں 462 ارب روپے ملک میں کسی کے پاس موجود ہیں؟۔

نبیل گبول نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ آنے والا ہے جس کے بعد نوازشریف وزیراعظم نہیں رہیں گے، رمضان کے بعد الیکشن نظر آرہے ہیں پاناما فیصلے کے بعد وزیراعظم بیٹھے نظر نہیں آرہے بلکہ وہ زیرحراست ہوکر ضیاء الدین اسپتال آئیں گے تاہم میں نے ڈاکٹر عاصم سے گزارش کی ہے کہ وہ نوازشریف سے فیس نہ لیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں