جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

اے ڈی خواجہ فارغ، عبدالمجید دستی عارضی آئی جی سندھ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے حوالے کر دی گئی ہیں اور ان کی جگہ اے آئی جی سندھ عبدالمجید دستی کو عارضی طور پر نیا آئی جی سندھ مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے اور انہیں وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ان کی جگہ اے آئی جی سندھ عبدالمجید دستی کو عارضی آئی جی سندھ مقرر کردیا گیا ہے انہیں یہ چارج اضافی طور پر دیا گیا ہے۔

ad-khawaja

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اے ڈی خواجہ کو ان کے عہدے سے سبکدوش کر کے اے آئی جی عبد المجید دستی کو آئی جی سندھ کا اضافی اور عارضی چارج دیاگیا ہے۔

اسی سے متعلق : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

واضح رہے عبدالمجید دستی اس وقت بہ طور ایڈیشنل آئی جی پولیس سندھ (ریسرچ، ڈیولپمنٹ، انسپیکشن اینڈ انکوائری ڈویژن) میں خدمات انجام دے رہے ہیں تا ہم اب انہیں آئی جی سندھ کا اضافی اور عارضی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیجے گئے مراسلے میں اے ڈی خواجہ کی جگہ نئے آئی جی سندھ کی تقرری کے لیے تین افسران کے نام تجویز کیے گئے تھے جس میں عبدالمجید دستی سمیت عبدالقادر تھیبواور خادم حسین بھٹی کے نام شامل تھے۔

notification-islamabad

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا اے ڈی خواجہ کے ساتھ اختلافات کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں اور چند ماہ قبل بھی انہیں جبری رخصت پر بھیج دیا گیا تا ہم وفاق کی مداخلت پر انہیں دوبارہ آئی جی سندھ کا چارج دے دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں