جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

شرجیل میمن نے سونے کے دو تاج چھیپا کو عطیہ کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رکنِ سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن نے اپنی وطن واپسی پر ملنے والے دونوں سونے کے تاج چھیپا ویلفیئر کو عطیہ کردیے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے آج اپنے دونوں سونے کے تاج مقامی اسپتال میں چھیپا ویلفیئر کے سربراہ رمضان چھیپا کے حوالے کردیے تاکہ سماجی اور رفاعی کاموں میں استعمال ہو سکیں۔

شرجیل انعام میمن کمر درد کے باعث دو دنوں سے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں چھیپا ویلفیئر کے سربراہ رمضان چھیپا ان کی عیادت کو آئے تھے اور اپنے ادارے کے لیے سونے کے تاج بہ طور عطیہ وصول کیے اس موقع پر شرجیل انعام میمن کے صاحبزادے راول شرجیل اور دیگر بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن کی وطن واپسی کے بعد ان کے حلقے میں جلسے کے دوران یہ دونوں سونے کے تاج پہنائے گئے تھے۔

اس موقع پر رمضان چھیپا نے سونے کے تاج کا عطیہ وصول کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل انعام میمن نے مجھ پر اور میرے رفاعی ادارے پر بھروسہ کیا ہے اور اپنی وطن واپسی پر محبت اور پیار کرنے والوں نے جو دو سونے کے تاج ان کے سرپر پہنائے تھے دونوں ہمیں عطیہ کیے ہیں جس پر میں ان کا شکر گذار ہوں۔

انہوں نے مذید کہا کہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ شرجیل میمن اور ان کے اہل خانہ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور ان کی ہر مشکل کو آسان فرما دے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں