اشتہار

شام میں کیمیائی حملہ انسانیت کی توہین ہے،صدرٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شام کے شہرادلب میں کیمیائی حملے میں درجنوں عام شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس میں اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  شام کے ادلب علاقے میں کیمیائی حملہ بھیانک ہے، جب آپ معصوم بچوں کا قتل کرتے ہیں، اس سے تمام حدود کی پامالی ہوتی ہے۔

syria-post-2

- Advertisement -

ٹرمپ نے کہا کہ شام اور صدربشارالاسد کے بارے میں رویہ تبدیل ہوا ہے، شام سے متعلق پالیسی میں کیا تبدیلی آئے گئی یہ کچھ دنوں بعد سب پر واضح ہوجائے گا۔

وائٹ ہاؤس میں اردن کے شاہ عبداللہ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ شام کے تئیں ایک نئی پالیسی وضع کر رہے ہیں، تو ٹرمپ نے کہا کہ آپ دیکھیں گے۔

ادلیب میں کیمیائی حملے کے بعد امریکہ شام میں یکطرفہ کاروائی کر سکتا ہے، نکی ہیلی

اقوام متحدہ میں امریکی سفیرنکی ہیلی کا کہنا ہے کہ کہ ادلیب میں کیمیائی حملے کے بعد امریکہ شام میں یکطرفہ کاروائی کر سکتا ہے، وہ بشار الاسد کی حمایت کی پالیسی پرنظر ثانی کرے، اقوامی متحدہ ناکام ہوئی تو شام میں یکطرفہ کارروائی پرمجبور ہوں گے۔

نکی ہیلی نے شامی تنازع میں روسی کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روس دمشق میں اپنے اتحادیوں پر عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے غلط بیانی کرتارہاہے۔


مزید پڑھیں : شام میں کیمیائی حملے میں مرنے والوں کی تعداد 70 ہوگئی


یاد رہے کہ شام میں مبینہ کیمیائی حملے میں متعدد بچوں سمیت اسی سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے، امریکا، برطانیہ اور فرانس نے حملے کا ذمہ دار شامی حکومت کو ٹھہرا دیا۔ اقوام متحدہ نے بھی ہنگامی اجلاس طلب کرلیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں