بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاک فضائیہ نےہمیشہ ملک کےدفاع میں اہم کردار ادا کیا‘ وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کاکہنا ہےکہ حکومت پاک فضائیہ کوجدیدخطوط پر استوار کرنےکےلیےتمام ممکنہ وسائل کی فراہمی یقینی بنائےگی۔

تفصیلات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نےملاقات کی۔

ایئرچیف سہیل امان نےوزیراعظم نوازشریف کو پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ امور اور آپریشنل تیاریوں سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔

اس موقع پروزیراعظم میاں محمدنوازشریف نےفضائی حدود کےتحفظ کےلیے پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئےکہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملک کےدفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔


اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سے امام کعبہ کی ملاقات


یاد رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف سے امام کعبہ کی ملاقات ہوئی تھی،اس موقع پر سعودی عرب کےوزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبد العزیز بن محمد ال شیخ بھی موجود تھے،امام کعبہ نےگرم جوشی سےاستقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم کاکہناتھا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب سے مذہبی اور روحانی طور پر منسلک ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب میں قریبی رشتہ ہے۔

واضح رہےکہ وزیراعظم نواز شریف کاکہناتھاکہ مذہبی رہنما اور دانشور اسلام کے خلاف منفی اثر زائل کرنے میں کردار ادا کریں ،پاکستان اور سعودی عرب جغرافیائی طور پر دو لیکن دل ساتھ دھڑکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں