بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

چینی پانڈا کی ہالینڈ آمد

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی ملک ہالینڈ نے اپنے چڑیا گھر کی رونق بڑھانے کے لیے چین سے پانڈا درآمد کر لیے۔ ایئرپورٹ سے چڑیا گھر تک سب ہی نے پانڈوں کا پر تپاک استقبال کیا۔

ایمسٹر ڈیم کے چڑیا گھر کی شان بڑھانے کے لیے انتظامیہ نے چین سے 2 نایاب پانڈے زنگ یا اور وہ وین منگوائے جن کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بچے اور بڑے سب ہی امڈ آئے۔

ایئرپورٹ سے چڑیا گھر تک کے راستے پر سب نے ہی پانڈو ں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر بچوں نے پانڈا والی کیپ پہن کر پانڈا کی من پسند غذا فضا میں لہرا لہرا کر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانڈوں کی آمد سے چڑیا گھر کی رونقیں دوبالا ہوجائیں گی۔

یاد رہے کہ پانڈا صرف چین میں پایا جاتا ہے البتہ اسے اب امریکا سمیت دوسرے ممالک میں بھی بھیجا جارہا ہے جسے پانڈا ڈپلومیسی کہا جاتا ہے۔

اس سے ایک طرف تو چین کے بین الاقوامی تعلقات خوشگوار ہوتے ہیں، دوسری جانب پانڈا کی ختم ہوتی نسل کو بھی دیگر مقامات اور آب و ہوا سے متعارف کروایا جاتا ہے تاکہ وہ مختلف موسموں سے مطابقت کرتے ہوئے اپنی نسل میں اضافہ کریں۔

مزید پڑھیں: پانڈا معدومی کے خطرے کی زد سے باہر

اس سے قبل چین نے پانڈا کے ایک جوڑے کو امریکا بھی بھجوایا تھا۔ ان کے امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں کو جب واپس چین بھیجا گیا تو وہ ’ہوم سکنس‘ کا شکار ہوگئے اور انہیں نئے ماحول سے مطابقت کرنے میں بے حد مشکل پیش آئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں