بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی آپریشن کی کامیابی، پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، ناصر جنجوعہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد پاکستان میں امن کو معمول پر لائے گا، ہم ملکی استحکام کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، کراچی آپریشن کی کامیابی کے باعث پراپرٹی کی قیمتوں میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔

کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصر جنجوعہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں بہت ساری کامیابیاں حاصل کیں اور 4 ہزار کلومیٹر علاقے کو محفوظ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائیاں کررہی ہے، یہی وجہ ہے کہ اب شہر قائد میں امن آگیا اور شہر پراپرٹی کی قیمتوں میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔

ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بلوچستان میں احساس محرومی کی وجہ سے نچلی سطح پر قوم پرستی کا عنصر موجود ہے تاہم اس کے خاتمے کےلیے بھی جلد اقدامات کیے جائیں گے اور لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

نیشنل سیکیورٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کے بعد ردالفساد شروع کیا گیا تاکہ ملک کو دیرپا امن ملے اور حالات معمول کے مطابق آسکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں