اشتہار

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا، مارک ٹونر

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اس امن و امان کے خلاف سرگرم گروپس کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔

واشنگٹن میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران مارک ٹونر نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان اور افغان حکومت کو مل کر حکمتِ عملی طے کرنا ہوگی اور اسی کے ذریعے دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امریکا پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کا معترف ہے کیونکہ پاکستانی حکومت نے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور اُن کے نیٹ ورک کو ختم کیا۔

- Advertisement -

پڑھیں: ’’ امریکی بم حملے میں36داعش جنگجو ہلاک ہوئے،افغان حکام ‘‘

مارک ٹونر نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کو مل کر حکمتِ عملی طے کرنا ہوگی تاکہ دہشت گردوں کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے۔

یاد رہے گزشتہ روز افغانستان کے صوبے ننگہار میں امریکا نے سب سے بڑا بم ’’مدر آف آل بم‘‘ داغا تھا جس کے ذریعے داعش کے جنگجو کے خفیہ راستوں کا ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں