جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

پاکستان اور ایران کے درمیان 11سال کے بعد بینکاری کا نظام بحال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اور ایران کے درمیان گیارہ سال کے بعد بینکاری کا نظام بحال ہوگیا اور دونوں ملکوں کے مرکزی بینکوں کے درمیان معاہدے طے پاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر جناب ریاض الدین ریاض اور بینک مرکزی جمہوری اسلامی ایران کے وائس گورنر جناب غلام علی کامیاب نے اپنے اپنے مرکزی بینکوں کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے۔

پاکستان اور ایران کے مرکزی بینکوں کے درمیان معاہدہ بینکاری اور ادائیگی کے انتظامات کے حوالے کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

معاہدے کا مقصد باہمی تجارت کے لئے انتظام کا طریقہ فراہم کرنا

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس معاہدے کا مقصد باہمی تجارت کے لئے انتظام کا طریقہ فراہم کرنا ہے، یہ طریقہ بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کے مطابق ایل سی کے زریعے ہونے والی تجارت کی ادائیگیوں میں استعمال ہوگا۔

اس معاہدے کے تحت  بینک تجارتی لین دین کے لئے مجاز بینکوں کو کام کرنے کی دعوت دیں گے، اس حوالے سے طریقہ کار کی تفصیل اسٹیٹ بینک جاری کرے گا جبکہ اسٹیٹ بینک کو امید ہے کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے تجارتی روابط کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گے۔

خیال رہے کہ اس معاہدے پر ايسے وقت ميں دستخط كئے گئے ہيں جب پاک يران مشتركہ اقتصادی كميشن كا 20ويں اجلاس عنقريب تہران ميں منعقد ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے خلاف مغرب کی ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے سن 2009 میں ملت بینک کی سیؤل برانچ کی سرگرمیاں معطل ہوگئی تھیں۔

 

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں