بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کولمبو، پہاڑی تودہ گرنے سے 19 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سری لنکا کے دارالحکومت میں تیز بارش کے باعث پہاڑی تودہ بستی پر گر گیا جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک جب کہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نہ صرف یہ کہ معمولات زندگی معطل ہے بلکہ کئی علاقوں میں جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں جس میں سب تباہ کن واقعہ کولمبو میں پیش آیا جہاں پہاڑی تودہ کا بستی پر گرنے سے 19 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بستی پر پہاڑی تودہ گرنے سے 140 کچے گھروں کو نقصان پہنچا جہاں امدادی ٹیموں کی جانب امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور ٹیلے تلے دبے افراد کو باہر نکالا جا رہا ہے جب کہ زخمیوں کو فوری طور پرطبعی امداد دینے کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ پہاڑی پر کچرا ڈالا جاتا تھا جو آہستہ آہستہ ایک پختہ کچرے کے ٹیلے میں تبدیل ہو گیا تا ہم آج تیزبارشوں کے باعث کچرے کا ٹیلہ جو 300 فٹ کی اونچائی پر تھا، بستی پر آن گرا جس سے بستی کے اکثر گھر تباہ ہوگئے اور سینکڑوں لوگ ملبے تلے دب گئے۔

کولمبو کے میئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھاری مشینری کے ذریعے کچرے کے ملبے کو اٹھایا جا رہا ہے جب کہ متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ہلاک ہونے والے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں